ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ظاہر رستمی نے بتایا کہ یہ انسان دوستانہ امدادی کھیپ چالیس ٹن وزن پر مشتمل ہے جس میں دوائیں اور طبی ساز و سامان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ امدادی کھیپ پہلی بار براہ راست لیبیا بھیجی گئی ہے اور بن غازی کے ہوائي اڈے پر اسے اتارا جائے گا۔اس سے پہلے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی نے لیبیا کے ستم زدہ لوگوں کے لئے دو امدادی کھیپیں ارسال کی تھیں جن میں غذائی اور دیگر ضروری اشیا شامل تھیں۔.............. /169
14 اگست 2011 - 19:30
News ID: 259757
لیبیا کے عوام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کی تیسری امدادی کھیپ آج روانہ کردی گئی۔